اہم خبریںپاکستانکھیل

مڈل ایسٹ ٹائٹل کا دفاع،عثمان وزیر کل رنگ میں اتریں گے

 پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ  کل دبئی میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیر اہتمام مڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کا دفاع کریں گے

جمعہ کو دونوں پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ نے آفیشل ویٹ دے دیا ہے۔ دونوں باکسرز کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے دو دفعہ کے عالمی چیمپین عامرخان بھی دبئی میں موجود ہیں۔ عالمی چیمپین عامرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عثمان وزیر اور آصف ہزارہ دونوں جیت کر پاکستان کا نام روشن کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ کہ وہ مستقبل میں بھی دونوں باکسرز کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔ دونوں باکسرز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فائٹ میں اپنے مدمقابل انڈونیشین باکسرز کو شکست دیں گے۔گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے عثمان وزیر 66 کلو گرام کیٹگری کے ویلٹر ویٹ فائٹ میں انڈونیشیا کے رے من سے میڈل ایسٹ ٹائٹل کے دفاع کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گے

جبکہ پاکستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنے آصف ہزارہ 52 کلو گرام کیٹگری کے سپر فلائی فائٹ میں انڈونیشیا کے تجربہ کار باکسر کیخلاف رنگ میں اتریں گے۔کوچ محبوب احمد بھی پرامید ہیں کہ دونوں باکسرز دبئی میں پاکستان کا سبزہلالی پرچم لہرائیں گے۔ دونوں پاکستانی باکسر کے برطانوی کوچ اور ٹریننر ولید بھی دن رات محنت کررہے ہیں اور دونوں پاکستانی باکسر کے ٹیلنٹ کے معترف ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستانی باکسرز فتح یاب ہوں گے۔ دبئی میں گزشتہ سال دسمبر میں ایشین باکسنگ چیمپئن عثمان وزیر نے تنزانیہ کے باکسر روسٹا کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل مڈل ایسٹ چیمپئن کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیاتھاجبکہ پاکستان کے آصف ہزارہ نے یوگنڈا کے مخالف باکسر کو شکست دیکر ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker