اہم خبریںپاکستان

وفاقی حکومت کی خوردنی تیل کی درآمد پر 10فیصد ٹیکس ریلیف کی منظوری

حکومت نے خوردنی تیل کی درآمد پر 10فیصد ٹیکس ریلیف کی منظوری دے دی ،عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمت میںاضافہ کی وجہ سے ٹیکس ریلف دیاگیاتاکہ رمضا ن میں عوام کو خوردنی تیل میسر ہو، عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں تقریبا 1351ڈالرفی ٹن نمایاں اضافہ ہوا ہے

،ٹیکس ریلیف دینے سے قیمتوں کوکم کرنے میں مدد ملے گی۔جمعہ کووفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے خوردنی تیل سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، سیکرٹری صنعت و پیداوار، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔حکام نے بتایاکہ پام آئل کی ماہانہ اوسط خوردہ قیمتیں انتہائی اتار چڑھا کا شکار ہیں اور گزشتہ سال کے مقابلے میں اس میں تقریبا دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

جنوری کے مہینے میں، خوردنی تیل کی قیمتوں میں تقریبا 1351ڈالرفی ٹن نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اجلاس میں رمضان کے مہینے میں متوقع قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے وفاقی وزیر خزانہ نے اپریل اور مئی کے مہینوں کے لیے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس ریلیف کی منظوری دی۔ خوردنی تیل کی درآمد پر ٹیکس میں چھوٹ کا اقدام مختصر مدت کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو خوردنی تیل کی ہموار فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے کیونکہ گھی/ تیل کی ملک کی سالانہ طلب کا 90 فیصد درآمد سے پوراہوتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker