چین نے کہا ہے کہ یوکرین کو ” گریٹ پاور گیم”کا ہراول نہیں بننا چاہیے، امریکہ اور نیٹو کو نئی سرد جنگ کے آغاز کے بجائے روس کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے جمعہ کے روز منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین کے قومی اقتداراعلیٰ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ روس کے سلامتی سے متعلق خدشات کا احترام بھی کیا جانا چاہیے۔چین مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور مختلف فریقوں سے ضبط و تحمل سےکام لے کر جلد از جلد جنگ بندی پرعمل درآمد کی اپیل کرتا ہے۔چینی میڈ یا کے مطا بق 24 مارچ یوگوسلاویہ پر نیٹو کے حملے کی 23 ویں برسی ہے۔سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکوویچ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ 23 برس کے بعد یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ نیٹو کے ۱۹ رکن ممالک خطرناک ، غیرقانونی اور غیر اخلاقی کارروائیاں کرتے رہےہیں۔ان اخلاق و اقدارکا کوئی بھی وجود نہیں ہے جن کا وہ اکثر ذکر کرتے ہیں۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ نیٹو کا حملہ سربیا ، چین اور دنیا بھر کے لوگوں کے لیے ناقابل فراموش ہے۔امن سے محبت کرنے والے ، نیٹو کی مسلسل توسیع سے انکار کرتے ہیں۔
ادھر نیٹو کی سربراہی کانفرنس میں جاری کردہ مشترکہ بیان میں تمام ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں طے شدہ قومی اقتداراعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے اصولوں سمیت بین الاقوامی نظم و ضبط کا تحفظ کریں ۔