
اسلام آباد(آئی پی ایس) سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیاہے کہ اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اوروزیراعظم عمران خان دوتہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے۔سپریم کورٹ کے بایر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 27مارچ کے جلسے کی پوری تیاری ہے کارکنان پرجوش ہیں، 27 مارچ کے جلسے میں وزیراعظم عمران خان اہم خطاب کریں گے ، ووٹنگ سے ایک دن پہلے یا ووٹنگ کے وقت عمران خان اہم کارڈ سامنے لائیں گے۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں، پوری قوم حق کے ساتھ کھڑی ہے، عدم اعتمادکی جب ووٹنگ ہوگی تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، اپوزیشن کو ان کا مطلوبہ نمبر حاصل نہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ اکتوبر2023 میں الیکشن ہوگا اور عمران خان دو تہائی اکثریت لیکر واپس آئیں گے، قوم جاگ گئی اپوزیشن کو برا نہیں کہتے جو ہمارے لیے کیا ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
جلسوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق جو جلسہ کرنا ہےآجائے، قانون کیخلاف کچھ کریں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔فیصل جاوید نے مزید کہا کہ 27مارچ کے جلسے میں عوام بھرپور شرکت کریں گے کہ اپوزیشن کی کانپیں ٹانگ جائیں گی۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جس نے سیاست کرنی ہے کیا وہ عوام کیخلاف جاسکتا ہے، عوام کے خلاف جانے والے کی سیاست ختم ہوجائیگی، پاکستان کے عوام اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی جلسے کیلئے ہمیں ڈونیشن دیرہے ہیں، آج وہ جذبہ ہے جو پاکستان بنانے کی تحریک کے وقت تھا۔
فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن سیہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، عمران خان نے ایکشن لیکراپنیایم پی ایز کو فارغ کیا، پیسے کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے ہم نے کوشش کی، سپریم کورٹ اس لیے آئے ہیں تاکہ ہارس ٹریڈنگ ختم ہو۔سینیٹر پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جمہوریت جمہور سے ہوتی ہے، جس نیعمران خان کینام پرووٹ لیااس کوترجمانی کرنی ہوگی۔





