بین الاقوامی

یوکرین نے روس کا جنگی بحری جہاز تباہ کردیا

کیف(آئی پی ایس)یوکرین نے روس کے جنگی بحری جہاز کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا ہے کہ روس کے زیرقبضہ شہر برجیزکی بندرگاہ پرروسی جنگی جہاز کوتباہ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر 2 جہازوں کونقصان پہنچا ہے۔یوکرینی فوج کے جہاز کو نشانہ بنانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی جبکہ یوکرین کی ڈپٹی وزیردفاع کے مطابق انہوں نے روس کے بڑے ہدف کونشانہ بنایا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق جس روسی جہاز کونشانہ بنایا گیا اس میں 20 ٹینکس، 45 بکتربند گاڑیاں اور 400 فوجیوں کی گنجائش تھی۔یوکرین کی فوج کی جانب سے فوٹیجز بھی جاری کی گئی ہیں جبکہ جہاز میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس پر الزام عائد کیا تھا کہ آج صبح روس نے یوکرین پر فاسفورس بموں سے حملہ کیا تھا

 

۔یوکرینی صدرکا کہنا تھا کہ روس ہر وہ اقدام کر رہا ہے جو عالمی سطح پر پابندی کے زمرے میں آتا ہے، جبکہ ہمیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔زیلنسکی نے کہا تھا کہ ہماری فوج بڑی بہادری کے ساتھ روسی جارحیت کا سامنا کر رہی ہے اور یوکرینی عوام نے بھی روسی حملے کو قبول نہیں کیا اور وہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح روسی ٹینکوں کے آگے کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker