فن و فنکار

لوگ دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں،مایا خان

کراچی (آئی پی ایس )پاکستان کی معروف میزبان مایا خان نے اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کے معاملے پر افواہیں پھیلانے والے افراد سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دونوں کے مشکل وقت کو مزید مشکل نہ بنائیں۔مایا خان کی جانب سے سوشل میڈیاپرسجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کے معاملے پر افواہیں پھیلانے والے افراد کو کہا کہ دونوں اداکاروں نے اپنا گھر اور پیار کھو دیا ہے، انہیں زندگی کے مشکل وقت میں تنہا چھوڑ دیا جائے۔انہوں نے لکھا کہ دونوں اپنی محبت کی امید سے بھی محروم ہوگئے ہیں مگر لوگ ان کے حوالے سے افواہیں پھیلانے سے باز نہیں آ رہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سجل علی اور احد رضا کی تصاویر شیئر کرکے ان کے مشکل وقت کو مزید مشکل نہ بنائیں۔مایا خان نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی جس میں وہ لوگوں کو اپیل کر ہی ہیں کہ ان دونوں کے حوالے سے افواہیں پھیلانا بند کریں۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی زندگی کے مسائل کا کچھ علم نہیں ہوتا مگر دوسروں کی زندگی میں مداخلت کرنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔اس سے قبل اداکار اظفر رحمن نے بھی لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس جوڑے کے حوالے سے افواہیں نہ پھیلائیں۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ جب میاں اور بیوی دونوں معروف شخصیات ہوں تو ان کی طلاق مزید مشکل بن جاتی ہے۔

 

انہوں نے سجل علی اور احد رضا میر کا نام لکھے بغیر مداحوں کو اپیل کی تھی کہ وہ طلاق کے عمل سے گزرنے والے جوڑے کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے صبر کا دامن نہ چھوڑیں۔واضح رہے کہ سجل اور احد رضا کی طلاق کی افواہیں اس وقت پھیلنا شروع ہوئیں جب 22 مارچ کو سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام سے احد رضا میر کا نام ہٹایا تھا۔اس سے قبل بھی دونوں کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں سامنے آتی رہی تھیں مگر گزشتہ 6 ماہ سے دونوں کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔سجل علی اور احد رضا میر نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی تاہم ان کے درمیان شادی کے سوا سال بعد ہی اختلافات کی خبریں آنا شروع ہو گئی تھیں اور اب شادی کے دو سال مکمل ہونے پر ان کی طلاق کی خبریں پھیل رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker