پاکستانسندھ

آئندہ 72گھنٹوں میں کیا ہونیوالا ہے ؟بڑی خبر آگئی

کراچی(آئی پی ایس)وزیراعطم کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وفاق اور سندھ حکومت میں سیٹ اپ کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور تیس نکاتی مطالبات کی فہرست اپوزیشن کو پیش کردی ہے ،آئندہ 72گھنٹوں میں ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان تحریری معاہدہ طے پانے کا امکان ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے وفاق اور سندھ حکومت میں سیٹ اپ کے لئے علیحدہ علیحدہ معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

ایم کیو ایم کی جانب سے تیار کیے جانے والے معاہدے کے مطابق وفاق میں ن لیگ کے ساتھ معاہدے میں جے یو آئی، ق لیگ اور پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے لیے ضامن کا کردار ادا کرینگے جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ تحریری معاہدے پر من و عن عمل درآمد کرانے کے لئے ن لیگ، جے جوائی ضامن کا کردار ادا کریں گی۔اسکے علاوہ ایم کیو ایم نے ن لیگ کی قیادت کے سامنے مردم شماری، کے سی آر، کے سی آر سمیت وفاقی منصوبوں اور فنڈز سمیت 30 نکات کی فہرست پیش کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے وفاقی سیٹ اپ کے لیے ن لیگ اور اپوزیشن جماعتوں سے معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ وفاقی سیٹ اپ سے متعلق تحریری معاہدہ ہونے کے بعد ایم کیو ایم وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت میں معاملات سے متعلق پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان تحریری معاہدے آئندہ 72 گھنٹوں میں ہونے کا امکان ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کیے جانے والے نکات کی فہرست میں نئی مردم شماری بروقت اور شفاف ہونے اور نئی مردم شماری کے تحت آئندہ انتخابات کروائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

معاہدے میں کراچی میں پانی کی قلت پورا کرنے کے لیے کے فور منصوبہ ، کے سی آر منصوبہ سمیت 30 نکات کی فہرست ن لیگ قیادت کو ایم کیو ایم نے پیش کی ہے۔علاوہ ازیں سندھ کی سرکاری جامعات اور تعلیمی بورڈز گورنر کے ماتحت کرنے کے مطالبہ کرتے ہوئے کراچی ترقیاتی پیکج میں ایم کیوایم کی سفارش پر اسکیمز شامل کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پیش کیے جانے والے معاہدے میں آرٹیکل 140 اے کے تحت بلدیاتی قانون و اختیارات کا مسودہ تیار کیاجائے گا۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker