قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو ہورہا ہے جس کے لئے 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل ہے۔ وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 95 اے کے تحت تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی ایجنڈا کے مطابق تحریک عدم اعتماد کی قرارداد 152 ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے پیش کی جائے گی جبکہ محرکین میں 147 ارکان شامل ہیں۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نےاپنےملازمین پربھی پابندی عائدکردی ہے ۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کےملازمین اپنےدفاترسےغیرضروری باہرنہ نکلیں۔





