اسلام آبادعلاقائی

چیئرمین سی ڈی اے نے تحریک پاکستان پارک کا افتتاح کردیا

وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین نے یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے شہریوں کو تفریحی اور معلوماتی سہولیات کی فراہمی اور آنے والی نسل کو تحریک پاکستان کے دوران دی جانے والی قربانیوں سے روشناس کرانے کے لئے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں تحریک پاکستان پارک کا افتتاح کردیا ہے۔ یہ پارک سب بڑے پاکستانی پرچم کے سائے تلے تعمیر کیا گیا ہے۔

سیکٹر ایچ ایٹ میں اسلام آباد ہائی وے کے ساتھ تعمیر کئے جانے والے اس پارک میں واک تھرو ہسٹری میوزیم کے ساتھ ساتھ ٹو ڈی اور تھری ڈی ڈیزائن کی والز (دیواریں) بھی تعمیر کی گئیں ہیں جس پر قیام پاکستان کے وقت ہونے والی تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کی تصویری عکاسی بھی کی گئی ہے تاکہ نئی نسل کو  پاکستان بننے کی تاریخی آگاہی پیدا ہوسکے اور دوران ہجرت عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جاسکے۔

کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کی ہدایت کی روشنی میں اس پارک کو اس نظریے سے تعمیر کیا گیا ہے کہ لوگوں کو تفریحی کے ساتھ ساتھ تعلیمی معلومات بھی فراہم ہوسکیں کیونکہ یہ پارک ایک اوپن میوزیم کے طور پر لوگوں کو تعلیمی معلومات بھی فراہم کرے گا تاکہ تحریک پاکستان اور تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کے وقت دی جانے والی قربانیوں کو نئی نسل میں تعلیمی اور معلوماتی لحاظ سے منتقل کیا جاسکے۔  یہ پارک پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا پارک ہے جو اس طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔ جبکہ پارک میں تحریک پاکستان کے دوران دی جانے والی قربانیوں کی تصاویر کو ڈیجیٹلائز کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

مزیدبرآں اس پارک میں سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت کی روشنی میں بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے، واک ویز، جوگنگ ٹریک، سائیکلنگ ٹریک سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ اسی طرح ماحول کو سرسبز وشاداب رکھنے کے لئے پارک میں مختلف رنگوں کے موسمی پھول بھی لگائے جارہے ہیں تاکہ پارک میں آنے والے شہری پر فضا ماحول میں بھرپور طریقے سے لطف اندوز بھی ہوسکیں۔ علاوہ ازیں پارک میں بیٹھنے کے لئے بینچز، روشنی، سیکورٹی، پارکنگ، سمیت دیگر ضروری انتظامات بھی تیزی سے کئے جارہے ہیں۔

اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی مہیا کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker