بین الاقوامی

سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم کی پاکستانی سفیر سے ملاقات

ریاض( خالد نواز چیمہ) یوم پاکستان کے موقع پر سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور سے ملاقات کی ہے جس میں 25 مارچ کو جدہ میں منعقد ہونے والے تفریحی پروگرام ہنسنا منع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا سفیر پاکستان نے نوشین وسیم کی جانب سے پروگرام کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب میں شکیل صدیقی سمیت دیگر فنکاروں کی پرفارمنس سے یقیناً پاکستانی محظوظ ہوں گے اور یہ مزاح سے بھرپور پروگرام پاکستانیوں کے چہروں ہر مسکراہٹیں بکھیرنے کا سبب بنے گا اس موقعہ پر سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے بتایا کہ ہمارا مقصد پاکستانیوں سمیت دیگر ایشیائی ممالک کے تارکین وطن کو بہتر تفریحی ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ پردیس میں رہتے ہوئے اپنے ثقافتی رنگوں سے جڑے رہیں نوشین وسیم نے بتایا کہ شکیل صدیقی اور دیگر فنکاروں کو خصوصی طور پر پاکستان سے مدعو کیا گیا ہے پروگرام میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جسکے لئے 23 مارچ کی مناسبت سے 23 ریال کا ٹکٹ رکھا گیا ہے جس پر سفیر پاکستان امیر خرم راٹھور نے کہا کہ یہ انتہائی  احسن اقدام ہے جس میں کم آمدنی والے افراد بھی بہتر انداز میں شرکت کرکے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker