
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس میں انہوں نے قانونی ٹیم سے بھی ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اتحادی جماعتوں اور ارکان سے رابطوں کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت کی بریفنگ دی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم ہم آخر تک اس مافیا کا مقابلہ کریں گے تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی یہ ان کی غلط فہمی ہے میں دباؤ میں آجاؤں گا 27 مارچ کو عوام بتادیں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔





