چینی میڈ یا کے مطا بق عراق، افغانستان، شام سے لے کر یوکرین تک ان گنت حقائق نے ثابت کیا ہے کہ امریکہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی حقوق کی پامالی کرنے والا ملک ہے۔ نام نہاد امریکی اقدار کے لباس میں ملبوس، ان لوگوں نے جنگیں برپا کی ہیں آفات برآمد کی ہیں، جس سے دنیا کے کئی حصوں میں لوگوں کو سنگین تکلیف دہ صورت حال کاسامنا ہےجبکہ خود امریکہ میں انسانی حقوق کی صورتحال بہت زیادہ تشویشناک ہے۔
انسانی حقوق تمام بنی نوع انسان کی مشترکہ قدر ہیں، دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا کوئی سیاسی جوازنہیں ہے۔ کچھ امریکی سیاست دانوں کو اپنے بارے میں سوچنا چاہیے اور چینی حکام کے خلاف نام نہاد "پابندیاں” فوری طور پر ہٹا لینی چاہئیں۔ بصورت دیگر، چین یقینی طور پر جوابی اقدامات کرے گا۔
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے حال ہی میں ایک بیان جاری کیا جس میں نام نہاد انسانی حقوق کی بنیاد پر چین کے اندر اور باہر اور امریکہ میں کچھ چینی حکام پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ امریکی سیاست دانوں نے جن پر پوری دنیا میں انسانی حقوق کے بہت بڑے قرضے ہیں، یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ "انسانی حقوق کے نام پر تسلط پسندی کا مظاہرہ کر رہے ہیں” جو کہ خود کو "انسانی حقوق کے محافظ” کہنے والوں کی منافقت اور "دہرے معیار” کو ظاہر کر تاہے۔