بین الاقوامی

چین میں1 کروڑ آبادی کا نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے، چینی میڈ یا

"ڈائنیمک زیرو-کیس” فی الحال چین میں کووڈ-۱۹ کے خاتمے کی جامع پالیسی ہے جس کا مطلب” بالکل زیرو متاثرہ کیس” نہیں ۔اس کا مقصد کم ترین سماجی قیمت پر انسدادِ وبا کے زیادہ سے زیادہ نتائج کا حصول ہے۔
"ڈائنیمک زیرو-کیس”کا طریقہ کار کچھ اس طرح ہےکہ جب ایک کیس سامنے آتا ہے،تو سب سے پہلے نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کے ذریعے وبا کے موجودہ دور کے منبع کو دریافت کیا جاتا ہے ، پھر تحقیقات سے قریبی رابطے میں آنے والوں کا تعین کیا جاتا ہے اور وبا رونما ہونے کے وقت اور متاثرہ افراد کی بنیاد پر متعلقہ علاقے،عمارت یا کمیونٹی کو کنٹرول کیا جاتا ہے اور اس حدود میں مقیم افراد چودہ دن تک گھر میں رہتے ہیں اوران کی جسمانی صحت کی نگرانی کی جاتی ہے۔
چین میں چوبیس گھنٹوں کے اندرایک کروڑ آبادی کا نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کیا جا سکتا ہے جو وبا کے انسداد کے لیے ایک مضبوط سہارا ہے۔
چین کی آبادی کل ایک ارب چالیس کروڑ ہے جس کا 18.7 فیصد 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد پر مشتمل ہے۔ موثر انسدادی اقدامات عمررسیدہ افراد،بچوں اور مہلک بیماری کےشکار کمزور افراد کو محفوظ کرنے کی کلید ہیں۔یہ چینی عوام کی خواہشات سے بھی مطابقت رکھتا ہے جہاں عمررسیدہ افراد اور چھوٹے بچوں کا زیادہ خیال رکھنے کی روایت معاشرتی اقدار کے طور پر صدیوں سےچلی آرہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker