
لاہور(آئی پی ایس)پاکستان آسٹریلیا وائٹ بال کرکٹ سیریز جو29مارچ کو شروع ہوگی ،کیلئے آسٹریلین ٹیم کے 14 ارکان چارٹرڈ فلائٹ سے لاہور پہنچ گئے۔ون ڈے کے کپتان آیرن فنچ، شان ابیٹ، جیسن بیرنڈاف، نیتھن ایلس، بین میکڈرموٹ، ایڈم زمپا اور مارکس اسٹوئنس بھی لاہور پہنچ گئے۔پاکستان کے دورہ میں آسٹریلیا وائٹ بال ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے۔ ٹیم لاہور میں 3 ون ڈے اور 1 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی،
پہلا ون ڈے29 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔وائٹ بال پلیئرز آئسولیشن مکمل کرنے بعد اتوار سے پریکٹس شروع کرینگے۔ پاکستان آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے 29 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائیگا۔یاد رہے کہ تینوں ون ڈے میچز سہ پہر 3 بجے، ٹی ٹوئنٹی رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان اور آسٹڑیلیا کے مابین وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ ون ڈے میچز کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے جبکہ واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 4000 روپے تک مقر کی گئی ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کے کسی میچ کے 5 ٹکٹ خریدنے پرایک ٹکٹ مفت دیا جائے گا یہ پیشکش صرف پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ون ڈے میچز کے لیے ہی متعارف کروائی گئی ہے۔