
اسلام آباد (آئی پی ایس)وزیراعظم عمران خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”نیوٹرل” والی بات کا غلط مطلب لیا گیا ،یہ بات اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے تناظر میں کی،سیاست کے لیے فوج کو بدنام نہ کیا جائے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا ،نیوٹرل والی بات اچھائی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کے تناظر میں کی ۔
انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان سیاست کا بارہواں کھلاڑی ہے ،انکے اب ٹیم سے باہر ہونے کا وقت ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فوج کو غلط تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ،مضبوط فوج ملک کی ضرورت ہے ،فوج نہ ہوتی تو ملک کے تین ٹکڑے ہوجاتے ،سیاست کے لیے فوج کو بدنام نہ کیا جائے ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پی پی کی سیاست چوری اور چوری چھپانا ہے ،کسی غلط فہمی ہو سکتی ہے کہ گھر بیٹھ جائوں گا ،کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا ۔
انہوں نے کہاکہ کیا چوروں کے دبائو پر استفعی دے دوں ،چودھری نثار سے ملاقات ہوئی ہے ،چودھری نثار سے 40 سال پرانا تعلق ہے ،کیا لڑائی سے پہلے ہاتھ کھڑے کردوں ،عدم اعتماد والا میچ ہم جیتیں گے۔