چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نےپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یومِ پاکستان کے موقع پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔بدھ کے روز اپنے پیغام میں وانگ ای نے کہا کہ وبا اور پیچیدہ عالمی صورتحال میں چین اور پاکستان نےایک دوسرے پراعتماد کیا ،ایک دوسرے کی حمایت کی اور امن وترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے قابل اعتماد فولادی بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے اور چین پاک چار موسموں کی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔
Related Articles
مشترکہ طور پر ایشیا بحرالکاہل کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی جائے ، چینی وزارت خارجہ
بدھ, 13 نومبر, 2024
ترقی پذیر ممالک مالی امداد اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اضافہ کریں ،چینی نائب ویراعظم
بدھ, 13 نومبر, 2024