بین الاقوامی

چینی صدر کا یوم پا کستان پر پاکستانی ہم منصب کے نام تہنیتی پیغامات

چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، سی پیک کی اعلی معیار کی تعمیر کو فروغ دیا گیا ، شی جن پھنگ
بیجنگ ()

یوم پاکستان کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نےپاکستانی صدر عارف علوی کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔بدھ کے روز  اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں ۔دونوں ممالک صدی کی سب سے بڑی تبدیلیوں اور وبائی صورتحال میں مضبوطی سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ،باہمی احترام برقرار رکھا،سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی،چین-پاک اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی تعمیر کو فروغ دیا اور مشترکہ مفادات کی بھرپور حفاظت کی جو  "فولادی دوستی "کی بھرپور عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چین-پاکستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر عارف علوی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو بروئے کار لاتے ہوئے اسٹریٹجک روابط اور پالیسی کے ملاپ کو گہرائی تک لانے ،مختلف شعبوں میں تبادلوں و تعاون کو وسعت دینے،نئے عہد میں مزید قریبی چین-پاک ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو تیز بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام اس سےمستفید ہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker