گلگت(آئی پی ایس) یوم پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ اظہار محبت اور وفاداری کے اظہار کے لئے ایک خصوصی واک/ پریڈ کا اہتمام کیا گیا. اس واک کا اہتمام پولارس سسٹم پاکستان نے گلگت بلتستان بوائے سکاؤٹ ایسوسیشن کے تعاون سے کیا جس میں گلگت ضلع بھر کے تمام حلقوں سے کے سکاوٹ گروپس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی
حُبِ پاکستان واک شہید وہاب پولو گراؤنڈ سے باقاعدہ طور پر شروع ہوا اور شہید لالک سٹیڈیم میں پر اختتام پذیر ہوا. اس واک میں سکاوٹ گروپس کے علاوہ سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت سرکاری و غیر سرکاری ذمہ داران نے بھی شرکت کی اور مملکت پاکستان سے محبت اور نوجوانوں کا پاکستان کے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کرنے کے وعدے کا اعادہ کیا. اس موقع پر ایس ایس پی گلگت شہباز نے اعزازی سکاوٹ کی حیثیت سے پریڈ میں شرکت کی. وطن کی محبت سے سرشار نوجوانوں نے گلگت شہر میں ایک خوبصورت ماحول پیدا کیا.