
اسلام آباد(آئی پی ایس)یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد پریڈ تقریب میں مسلح افواج کی خواتین آفیسر کے دستے نے بھی شرکت کی۔وطن عزیز کی حفاظت کے لیے خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ ہیں اور تینوں مسلح افواج اور سول فورسز میں اپنا کردار انتہائی خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہی ہیں۔23 مارچ کی پریڈ میں مسلح افواج کی خواتین آفیسر کے دستے نے بھی شرکت کی۔دستے کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر ارجمند احسن نے کی۔
مسلح افواج کی نمائندگی میجر نازش خان، لیفٹیننٹ کمانڈر عنبرین سلطان اور اسکوادڑن لیڈر شائستہ بیگ نے کی۔مسلح افواج کی خواتین آفیسرز کے دستے میں اے ایف این ایس کی نمائندگی لیفٹیننٹ ثانیہ رفیق اور لیفٹیننٹ کمانڈر عابدہ پروین اور فلائنگ آفیسر سدرہ ظہیر نے کی۔سندھ رینجرز کی سب انسپکٹر ساجدہ، اسلام آباد پولیس کی نمائندگی اے ایس آئی آمنہ نے کی۔اس موقع پر مہمانوں میں شامل معروف اداکاراں کبری خان، سجل علی اور دنانیر علی کھڑے ہوکر ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔