صحت

چوبیس گھنٹوں میں443 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک بھر میں تقریبا دو سال بعد آج پہلا روز ہے جب کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 34 ہزار476 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 443 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

 

گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ الحمدللہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ سے ملک میں کوئی موت نہیں ہوئی! یہ تقریبا 2 سال میں پہلی بار ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker