اہم خبریںتازہ ترین

یوم پاکستان کی مرکزی تقریب جاری، صدر و وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان شریک

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، یوم پاکستان کے موقع پر نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا جہاں وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم پاکستان کی مرکزیشکرپڑیاں پریڈ گرائونڈ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا، مسلح افواج کے سربراہان اور او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے شرکا شریک ہیں۔اسلام آباد کی شکرپڑیاں گراونڈ میں جاری تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ صدر مملکت عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کادن تاریخی لحاظ سے منفرد ہے، او آئی سی وزرائے خارجہ کو تقریب میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان اسلامی امہ کے اس عالمی ادارے کا بانی رکن ہے، ہماری خواہش ہے کہ او آئی سی کو مستحکم ادارہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی طاقت ہے، تمام ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات چاہتے ہیں۔ ہمسایہ ملک نے توسیع پسندانہ عزائم کے تحت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اپنی قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔آج کی تقریب کی خاص بات او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے شرکا کی شرکت ہے، او آئی سی کا فلوٹ بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ رواں سال یوم پاکستان کا تھیم شاد رہے پاکستان ہے، یہ دعائیہ تھیم قومی ترانے کا حصہ مرکز یقین شاد باد سے لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker