
کمبوڈیا کے وزیراعظم سے پاکستانی سفیر ظہیر الدین بابر تھیم نے پیس پیلیس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کمبوڈیا کے وزیراعظم نے نئے تعینات ہونے والی سفیر کو مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاک کمبوڈیا کے درمیان تجارتی حجم متاثر نہیں ہوگا، کمبوڈیا کے وزیراعظم نے کہا کہ کمبوڈیا جلد پاکستان میں اپنا سفارتخانہ کھولے گا، کمبوڈیا کے وزیراعظم نے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے تبادلہ پر زور دیا۔ تکنینی معاونت اور سکالرشپ پر وزیراعظم پاکستان کے شکرگزار ہیں، پاکستانی سفیر نے تجارت، سیاحت،دفاعی تعاون اور دوطرفہ عوامی رابطہ کو مزید مضبوط باننے پر زور دیا۔