اہم خبریںپاکستان

سربراہ سا ؤ تھ افریقن بحریہ کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

ساؤ تھ افریقن بحریہ کےسربراہ وائس ایڈمرل موسوا سیموئل ہلونگ وین نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے آج ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

معزز مہمان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور پی اےایف کیطرف سے گذشتہ سالوں میں بالخصوص خود انحصاری کےمیدان میں ہونےوالی غیرمعمولی پیشرفت کو سراہا۔ ایئرچیف نےکہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے پاک فضائیہ اور سا ؤتھ افریقن فضائیہ کےمابین موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ تعاون کے مختلف امور بھی زیربحث آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker