اہم خبریںصحت

پاکستان : 228 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

لاہور(آئی پی ایس)کورونا سے اموات اور پھیلائو کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید دو افراد دم توڑ گئے، 228 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد تیس ہزار تین سو تینتیس ہو گئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد پندرہ ہزار دو سو نوے ہے، ملک میں پندرہ لاکھ بائیس ہزار چار سو انیس افراد کورونا سے متاثر ہوئے، چودہ لاکھ چھہتر ہزار سات سو چھیانوے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

 

اعداد و شمار کے مطابق دو سو اٹھائیس نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ آٹھ دو فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker