اہم خبریںپاکستان

پی ڈی ایم لانگ مارچ کی میزبانی کون کرے گا؟

جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے لانگ مارچ کی میزبانی مسلم لیگ (ن)کو دی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالت کااحترام کیا ہے، آج بھی جو فیصلے آئے ان پر ہم اپوزیشن کی تمام جماعتیں عمل کریں گیانہوں نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کیا حکومت بھی ان فیصلوں پر عمل کی پابند ہوگی، عدالت نے فیصلہ دیا تصادم سے بچنے کے لیے دونوں جلسوں میں فاصلے ہونے چاہئیں۔

جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم نے اس لانگ مارچ کی میزبانی مسلم لیگ کو دی ہے، جلسہ گاہ، انتظامات، معاملات باہمی مشوریسے طے کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فارم سے ملین مارچ کیے، آزادی مارچ کیا، ہمارے قافلے کراچی سے اسلام آباد تک چلے اس دوران سڑکیں چلتی رہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے یہ بھی کہا کہ ہم 15دن رہے، اسلام آباد کے دکاندار دعائیں کر رہے تھے یہ دھرنا مزید رہے کیونکہ دکانداروں کا کاروبار 3 گنا ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 25 مارچ کا ہمارا دھرنا اسی طرح پرامن ہوگا، 24 مارچ سے روات، بہارہ کہو اور 26 نمبر چونگی میں استقبالیہ کیمپ قائم کریں گے۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ بدمعاشی کی گئی تو پھر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، ہم اپنے جلسیکا اعلان ایک ڈیڑھ مہینہ پہلے کرچکے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سارے وزرا بیٹھ کر آپ کے چینلز پر صرف قومی قیادت کی پگڑیاں اچھالتے ہیں، نا ان میں وژن ہے، نا صلاحیت ہے اور نا ہی دوراندیشی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker