
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد جائیں گے جہاں وہ اپوزیشن میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی کے درمیان رابطہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات طے ہوگئی، مولانا فضل الرحمان کل دوپہر دو بجے ایم کیو ای مکے مرکز بہادر آباد جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم کو اپوزیشن میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیں گے۔