
آسٹریلوی مڈل آرڈر بلے باز اسٹیو اسمتھ7 رنز کی کمی سے اہم اعزاز سے محروم رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیو اسمتھ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اور اپنی مجموعی طور پر 150ویں ٹیسٹ اننگ میں 59 رنز بناکر آٹ ہوئے تو وہ 8 ہزار رنز سے محض 7 رنز کی دوری پر ہیں۔اگر اسمتھ اپنی اگلی اننگ میں یہ 7 رنز بنالیتے ہیں تو وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 رنز بنانے والے بلے باز بن جائیں گے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے کا اعزاز سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کے پاس ہے جنہوں نے 152 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین9 ہزار، 10 ہزار، 11 ہزار اور 12 ہزار رنز بنانے کا اعزاز بھی کمار سنگاکارا کے ہی پاس ہے۔یاد رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ کا آغاز آج سے ہوا ہے جس میں اسٹیو اسمتھ نے بگی کیم کی دوران کھیل حرکت پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔