
وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیر دفاع پرویزخٹک اور وزیربحری امورسید علی حیدر زیدی کے ہمراہ سندھ سے تعلق رکھنے والےارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ان میں آفتاب صدیقی، سیف الرحمان، عطاءاللہ، اکرم چیمہ، فہیم خان، اسلم خان، عالمگیر خان، عبدالشکور شاد، کیپٹن جمیل، آفتاب جہانگیر، صائمہ ندیم اور نصرت واحد شامل تھیں۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ارکان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ملاقات میں کراچی میں جاری وفاقی حکومت کی طرف سے ترقیاتی منصوبوں پر بھی گفتگو کی گئی۔





