بین الاقوامی

چین انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا، وزارت خا رجہ

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یوکرین کو امداد کی ایک کھیپ فراہم کی جا چکی ہے، چینی حکومت نے یوکرین کو مزید 1 کروڑ یوآن مالیت کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی میڈ یا کے مطا بق پیر کے روزمنعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن سے سوال کیا گیا کہ چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے یوکرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 5 ملین یوآن کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، کیا چین مزید امداد فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟ اس کے جواب میں وانگ وین بن نے کہا کہ یہ چین کی طرف سے حالات میں آنے والی تبدیلی اور ضروریات کے مطابق یوکرین کے لیے نئی امداد ہے۔ چین یوکرین کی کشیدگی میں کمی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور انسانی بحران پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker