بین الاقوامی

یوکرین مسئلے کی اصل جڑ یورپ میں سکیورٹی کا مسئلہ ہے،چین

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ یوکرین مسئلے کی اصل جڑ یورپ میں سکیورٹی کا مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کیا جانا چاہیئے اور متعلقہ فریقین کو جلداز جلد جنگ بندی کرنی چاہیئے ،نیٹو کی مشرق کی جانب توسیع پر سنجیدگی سےغورکیا جانا چاہیئے۔ یورپ کی صورتحال پر چین اور ترقی پذیر ممالک کے تحفظات معقول اور موقف تقریباً یکساں ہے۔ چینی میڈ یا
کے مطا بق ان خیا لات کا اظہار چینی وزیر خا رجہ نے الجزائر کے وزیر خارجہ رمضان العمامرہ کے ساتھ بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگومیں کیا۔ روس-یوکرین مسئلے کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں چینی وزیر خا رجہ نے کہا کہ بیشتر ممالک مانتے ہیں کہ عالمی مسائل کے حل کے لیے جنگ اور پابندی کی بجائے مذاکرات ہی بنیادی حل ہے۔عالمی اقتصادی بحالی کے رجحان کو نقصان نہیں پہنچنا چاہیئے اور مختلف ممالک کے عوام کو جغرافیائی تصادم اور بڑے ممالک کے درمیان مقابلے سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔مختلف ممالک اپنی خارجہ پالیسی کا فیصلہ کرنے کا حق رکھتے ہیں اور کسی بھی فریق کی طرفداری کے لیے ان کو مجبور نہیں کرنا چاہیئے۔خاص طور پر سرد جنگ کے نظریات اور گروہی محاذ آرائی کی مخالفت کی جانی چاہیئے۔اس کے علاوہ،مختلف ممالک کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیئے ، کوئی بھی اس سے مستثنی نہیں ہونا چاہیئے اور دوہرا معیار نہیں اپنانا چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker