اسلام آبادعلاقائی

پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز ایف الیون میں سالانہ پروگرام کاانعقاد

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز ایف الیون برانچ اسلام آبادمیں رنگا رنگ گریجویشن تقریب اور سالانہ دن بہت جوش وخروش ا ور منظم طریقے سے اسکول کے آڈیٹوریم میں منایا گیا۔اس موقع پر اسکول کے آڈیٹوریم کو پھولوں اور رنگ برنگے غباروں سے سجایا گیا۔ہولی فیملی ہسپتال کی ڈاکٹر شازیہ زیب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اسکول کی انتظامیہ نے پھولوں کے گلدستے سے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔


پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا سورہ الضحی کی تلاوت بمع اردو اور انگریزی ترجمہ کے ساتھ کیا گیا۔ اور خوبصورت نعت پڑھی گئی۔پاکستان اور ترکی کا قومی ترانہ ادب و احترام سے پڑھا گیا محترمہ سمیہ صاحبہ نے پروگرام میں موجود والدین اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔اور اسکول کے مقاصد اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے خطاب کیا ۔پروگرام میں پری نرسری سے لے کر جماعت پنجم تک کے طلبا و طالبات نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔اور حاضرین سے داد بھی وصول کی۔جماعت پنجم کے طلبا نے ایک خوبصورت گیت پر اپنے فن دکھائے۔کے جی جماعت کے طلبا نے مختلف شخصیات کی نقول اتار کر حاضرین کو لطف اندوز کیا۔جماعت چہارم نے کلام فیض بہت عمدہ انداز میں پیش کیا۔جماعت سوم ،جماعت دوم نے گیتوں پر بھر پور فن دکھایا۔

جماعت نرسری نے ایک ترکی گیت پیش کر کے حاضرین کو حیران کر دیا۔جماعت اول کے طلبا نے حب الوطنی کا گیت ہمارا پرچم بہت ادب و احترام اور پر جوش طریقے سے گایا۔

2021-2022تک ہونے والی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی سالانہ رپورٹ ویڈیو کے ذریعے پیش کی گئی۔بعدازاں مہمان خصوصی کے ہمراہ جماعت پنجم کے گریجویٹس کواعزازی اسناد سے نوازا گیا۔اساتذہ اور دیگر عملے میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ مہمان خصوصی اور والدین نے پروگرام کو دیکھ کر اسکول کے اساتذہ اور بچوں کی کوششوں کو خوب سراہا۔

اس موقع پر محترمہ سمیہ صا حبہ نیمہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ اسکول کے محنتی اساتذہ نہ صرف بچوں کی تعلیم و تربیت بلکہ ان کی کردار سازی پر بھی توجہ دیتے ہیں۔سالانہ دن منانا اسکول کو اپنی کامیابیوں کو ظاہر کرنے کے ساتھ ساتھ طلبا کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور اپنے اعتماد کو بڑھانے اور اساتذآہ کے ساتھ زیادہ غیر رسمی ماحول میںبات چیت کرنے اور تعلقات کو مزید بہتر بنانے کا موقع دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker