راولپنڈی(آئی پی ایس)تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کے علاقہ ڈھوک سیداں روڈ پر واقع شادی ہال کے قریب سے ٹکڑوں میں کٹی خاتون کی لاش برآمد کرلی گئی،پولیس نے لاش کے فنگر پرنٹس،ڈی این اے سیمپلز حاصل کرکے شناخت کے لئے بجھوا دیئے،ایس ایس پی انوسٹی گیشنز،آپریشنز،ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں تین مختلف تحقیقاتی ٹیم۔ تشکیل دے دی گئیں۔
پولیس حکام کے مطابق لاش کو مختلف حصوں میں کاٹ کر شادی ہال کے قریب سڑک پر پھینکا گیا،جسکی شناخت نہیں ہو سکی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ کے مطابق بظاہر لاش خاتون کی ہے تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد حتمی رائے قائم کی جا سکے گی،حکام کے مطابق فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد بھی جمع کرلئے ہیں،ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کے مطابق بظاہر لاش کسی20 سالہ خاتون کی ہے،جسکے فنگر پرنٹس،ڈی این اے سیمپلز حاصل کرکے شناخت کے لئیبجھوا دیئے گئے ہیں،بظاہر مقتولہ کو کسی دوسری جگہ قتل کرکے ٹکڑے کئے گئے اور لاش جائے وقوع پر پھینکی گئی،
واقعہ کے بعد ایس ایس پی انوسٹی گیشنز،اپریشنز،ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں تین مختلف تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ٹیموں کے سربراہان نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے شواہد،قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے،لاش کے ٹکڑے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیئے گئے ہیں،واقعہ کی ابتدائی رپورٹ بھی درج کرلی گئی ہے۔