کھیل

لاہور ٹیسٹ: آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ مہنگی پڑ گئی

لاہور(آئی پی ایس) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اورفیصلہ کن ٹیسٹ میچ جاری ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے جس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 10 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ آسٹریلیا کو پہلی بیٹنگ بھاری پڑگئی ہے۔

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ کریز پر اترے تو زیادہ دیر نہ جم سکے اور ڈیوڈ وارنر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔آسٹریلیا کی دوسری وکٹ مارنس لبوشن کی گری جو بنا کھاتہ کھولے ہی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی اور فواد عالم شامل ہیں۔

علاوہ ازیں حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ساجد خان کو بھی پیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کھیلنے والی اپنی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا ہے۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ سیریز کے آخری میچ میں کراچی ٹیسٹ کی ہی ٹیم ہوگی، مجھے اپنی ٹیم پر پورا اعتماد ہے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اس سے قبل دو ٹیسٹ میچز کھیلے گئے تھے جس کا پہلا میچ راولپنڈی اوردوسرا کراچی میں کھیلا گیا تھا جو بے نتیجہ رہے۔ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اورآخری ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرارپائے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker