قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے کیوں بلایا گیا؟ اپوزیشن نے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کر لیا۔
بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے اپوزیشن قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ عشائیے میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت اپوزیشن لیڈرشپ نے شرکت کی۔اپوزیشن کے عشائیے میں حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ کے اسامہ قادری اور حکومت اتحادی آزاد رکن اسلم بھوتانی بھی شریک ہوئے۔
عشائیے میں پی کے میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی، اے این پی کے امیر حیدر خان ہوتی، نیشنل پارٹی کے میر کبیر بھی موجود تھے۔اختر مینگل کے عشائیے میں سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، راجا پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی۔اپوزیش قیادت کے اس ڈنر میں اکرم خان درانی، مولانا اسعد محمود، کامران مرتضی، شیری رحمان، نیئر بخاری، سعد رفیق سمیت دیگر بھی موجود تھے۔