اہم خبریںپاکستان

حکومت کو بڑا دھچکہ لگنے والا ہے،راجہ ریاض کا بڑا دعوی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن ِ قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعوی کیا ہے کہ حکومت کے آٹھ وزرا اپوزیشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا ہے۔

اتوار کو صحافی عمر چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا واقفان حال بتاتے ہیں کہ ایسے وزرا بھی اڑان کیلئے تیار بیٹھے ہیں جو آج کل بھی اپوزیشن کو چور، ڈاکو کہہ رہے ہیں۔

عمر چیمہ کے اس ٹویٹ کے جواب میں راجہ ریاض نے لکھا میرے پاس اب تک 53 منحرف ارکان قومی اسمبلی کی فہرست موجود ہے جس میں 8 وفاقی وزرا و وزرائے مملکت شامل ہیں جو حکومت چھوڑنے اور اپوزیشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں، کچھ میرے خلاف بیانات دینے کے بعد مجھے معذرت کے میسج بھیج رہے ہیں۔راجہ ریاض نے مزید کہا کہ آج رات کو جنوبی پنجاب سے سرپرائز دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker