مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ایک جمہوری اور آئینی حق ہے، جو آئین توڑیگا وہ اسپیکر ہو، وزیراعظم ہویا کوئی اور اسے آرٹیکل6کاسامنا کرنا پڑے گا، عمران خان کو یقین ہوگیا کہ اس کے دن پورے ہوگئے ہیں
،عمران خان کو وہی نکالیں گے جنہوں نے ان کو منتخب کیا ، عدم اعتماد کولٹکایا نہیں جاسکتا آپ کو سامنا کرنا ہوگا،سارے عمل میں نہ پیسے مانگے نہ دیئے ،نہ کسی وزارت مانگی نہ وعدہ کیا ،عوام کی مشکلات کی تائید میں عدم اعتماد لائی جارہی ہے۔ کنٹینر کی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے، یہ نہ توسینیٹ الیکشن ہے اور نہ ہی جی بی الیکشن جہاں پیسوں کا استعمال ہوا تھا۔اتوار کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ملک میں سیاسی، جمہوری اور پارلیمان
کاعمل آئین کیمطابق ہونا ضروری ہے، حکومت کو آئین، جمہوری قدروں اورپارلیمان کی پرواہ نہیں، اجلاس14دن کے اندرنہ بلاکرثابت کردیا گیاکہ وہ ہرحیلہ بہانہ کریں گے، عدم اعتماد کولٹکایا نہیں جاسکتا، آپ کو سامنا کرنا ہوگا، جو لوگ عمران خان سے منحرف ہیں انھوں نے ہی عمران خان کو اقتدار دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو یقین ہوگیا کہ اس کے دن پورے ہوگئے ہیں ،عمران خان کو وہی نکالیں گے جنہوں نے ان کو منتخب کیا ،اس سارے عمل میں نہ پیسے مانگے نہ دیئے
،نہ کسی نے وزارت مانگی نہ وعدہ کیا ،عوام کی مشکلات کی تائید میں عدم اعتماد لائی جارہی ہے، کنٹینر کی سیاست کا دور ختم ہوچکا ہے، یہ نہ توسینیٹ الیکشن ہے اور نہ ہی جی بی الیکشن جہاں پیسوں کا استعمال ہوا تھا، لوگ اقتدار کو چھوڑ کر اپوزیشن میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اسپیکر پہلے دن سے جانبدار تھا، آج بھی جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں منی لانڈرنگ کی سب سے بڑی مثال فارن فنڈنگ کیس ہے، آج نیب اور ایف آئی اے خاموش ہے، عمران خان بتائیں شہزاد اکبر نامی شخص کہاں ہے؟کیا شہزاد اکبر نے شوگر ملوں سے جاکر پیسے وصول نہیں کئے ،تحریک عدم اعتماد پر جلد ازجلد پراسس پورا کرنا ہوگا،اس حکومت کی ہر وزارت میں کروڑوں اربوں کی کرپشن ہے