
پاکستان تحریک انصاف کے امر بالمعروف جلسے کے انعقاد کیلئے اسلام آباد کی تنظیم کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں استقبالیہ کیمپس کی تنصیب کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی طور پر آبپارہ، کراچی کمپنی اور جی الیون میں استقبالیہ کیمپس نصب کیے گئے ہیں جبکہ شہر میں نمایاں عوامی مقامات پر ایس ایم ڈیز بھی کھڑی کر دی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد، وزیراعظم عمران خان کے اسلاموفوبیا کیخلاف تاریخی خطاب اور تحریک انصاف کی حکومت کے فلاحی اقدامات کی تشہیر جاری ہے۔
\وفاقی دارالحکومت کی تمام یونین کونسلز میں نمایاں مقامات پر کیمپس کی تنصیب کا عمل آئندہ دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و وزیر منصوبہ بندی اسد عمر آج اتوار کی شام استقبالیہ کیمپس کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی و تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آج مرخہ 20 مارچ بروز اتوار شام 4:30 بجے آبپارہ کے مقام پر قائم استقبالیہ کیمپ کا دورہ کریں گے
میڈیا کے نمائندوں سے 27 مارچ کے فقیدالمثال امر بالمعروف جلسے کی تیاریوں سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر اہم گفتگو بھی کریں گے۔ آبپارہ کے استقبالیہ کیمپ کے دورے کے بعد سیکرٹری جنرل تحریک انصاف جی نائن مرکز، کراچی کمپنی اور جی-الیون میں قائم استقبالیہ کیمپس کا بھی دورہ کریں گے اور تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔