اہم خبریںپاکستان

صارفین کیلئے بری خبر، بجلی 4.99 روپے مہنگی ہونے کا امکان

صارفین کے لیے بری خبر، بجلی 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے

اضافہ فروری کے لیے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ سی پی پی اینے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے، نیپرا 31 مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا

۔سی سی پی پی اے کے مطابق کوئلے سے 31.70 فیصد، فرنس آئل سے 6.51 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔مقامی گیس سے 11.36اور ایل این جی سے 15.16 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ فروری میں جوہری ایندھن سے 12.53 فیصد بجلی پیدا ہوئی، فروری کے لئے ریفرنس فیول لاگت 4 روپے 25 پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔دوسری جانب کے الیکٹرک صارفین کے لیے بھی بری خبرہے، بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، نیپرا 4 اپریل کو سماعت کرے گا ۔منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر 3 ارب 95 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker