اہم خبریںتعلیم

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب بہاولپور کیمپس میں کاونووکیشن کی تقریب

لاہور(آئی پی ایس )یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب بہاولپور کیمپس میں پہلے کاونووکیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، 1400 طلبہ وطالبات میں ڈگریاں اور میڈلز تقسیم کئے گئے۔

2012 سے قائم ہونے والے اس کیمپس میں اس وقت 11 مختلف ڈگری پروگرام پڑھائے جارہے ہیں جن سے فارغ و تحصیل ہونے والے نوجوان ملک اور قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ کاونووکیشن میں پہلے بیج کے 1400 کامیاب طلبہ وطالبات کو گولڈ میڈلز، سلور میڈلز سمیت دیگر انعامات اور ڈگریاں عطا کی گئیں۔

ترجمان وزیرا علی پنجاب سمیرا ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نذیر کھچی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق قمر سمیت شہر کی دیگر اہم شخصیات اور والدین نے تقریب میں شامل ہو کر کامیاب بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز محمد عرفان نے مہمانوں کیساتھ طلبہ وطالبات میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker