
دبئی: پاکستان کے پروفیشنل باکسرمحمد وسیم عالمی ٹائٹل کے مقابلے میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے سنی ایڈورڈ سے شکست کھا گئے۔
دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کے فلائی ویٹ کے ٹائٹل مقابلے میں محمد وسیم کو سنی ایڈورڈ نے پوائنٹس کی بنیاد پر مات دی۔
12 رانڈ کی فائٹ میں کامیابی پانے والے 26 سالہ سنی ایڈورڈ نیاپنے تمام 18 مقابلے جیت کرناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی برقرار رکھا جبکہ ورلڈ باکسنگ کونسل کے دومرتبہ کے عالمی چیمپئین 35 سالہ محمد وسیم اپنی 13 ویں فائٹ میں دوسری مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوئے۔