بین الاقوامی

چین اپنے خلاف بے بنیاد الزامات کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزیر خا رجہ

چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین کسی بھی دھمکی اور دباؤ کو قبول نہیں کرتا ہے اور اپنے خلاف بے بنیاد الزامات اور شکوک و شبہات کی مخالفت کرتا ہے۔ چینی وزیر خا رجہ نے ہفتہ کے روز ایک انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے معاملات پر چین اور امریکہ کے صدور کی بات چیت کے بارے میں تفصیلات بیان کیں۔

وانگ ای نے کہا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے یوکرین کے معاملات پر چین کے موقف کو واضح کیا ہے جس کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ چین ہمیشہ دنیا کے امن کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتاہے اور اس کا موقف ” امن کی حفاظت اور جنگ کی مخالفت” ہے۔ چین حقائق کے مطابق حقیقت پسندانہ رویے سے کام لے گا۔وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ صدر شی جن پھنگ نے یوکرین بحران کے حل کے لیے چین کی تجاویز بھی پیش کیں۔ اولین ترجیح یہ ہے کہ متعلقہ فریقوں کے درمیان مذاکرات کروانے کی کوشش کی جائے اور جلد از جلد جنگ بندی کی جائے تاکہ جانی نقصانات سے بچا جائے۔ جب کہ طویل مدتی حل یہ ہے کہ سردجنگ کے نظریات کو ترک کیا جائے اور علاقائی سلامتی کا متوازن، موثر اور پائیدار ڈھانچہ تشکیل دیا جائے، تب ہی یورپ میں طویل مدتی امن و استحکام قائم رہے گا۔وانگ ای نے کہا کہ چین کا موقف بیشتر ممالک کی خواہشات سے مطابقت رکھتا ہے اور تاریخ یہ ثابت کرے گی کہ چین کا موقف درست ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker