سندھعلاقائی

پاکستان کے اہم شہر سے بری خبر آگئی،متعدد افراد جاں بحق وزخمی

سکھر(آئی پی ایس) سکھر میں زائرین کی بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ،چھ افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔اطلاعات کے مطابق سکھر میں قومی شاہراہ پر سانگی کے قریب شہباز قلندر کے مزار پر جانے والے زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زائرین زخمی ہوگئے ہیں۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب سے سہون جانے والی زائرین کی بس ٹائر برسٹ ہونے سے الٹی تاہم تمام زخمیوں کو پنوعاقل اور روہڑی اسپتالوں میں داخل کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker