پنجابعلاقائی

وہاڑی میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار ، 9 لاکھ روپے کا مسروقہ سامان برآمد

پولیس تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے گرینڈ آپریشن کرکے موٹرسائیکل چور،ڈکیت گینگ کاسرغنہ گرفتار کرلیاملزم سے 9 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدکرلیا ڈی ایس پی صدر مظہرحیات ہراج نے تھانہ سٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ موٹرسائیکل چور گینگ کے سرغنہ سے گیارہ موٹرسائیکل برآمد کئے گئے ہیں چور گروہ سے برآمدکی گئیں موٹرسائیکلیں مالکان کے حوالے کر دی گئی ہیں انہوں نے بتایاکہ گرفتار ملزم اسلام عرف حاجی سلو ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے گرفتار ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر گینگ بنارکھاتھا ملزمان سرقہ بالجبر، راہزنی اور وہیکل چوری جیسی وارداتوں میں ملوث ہیں۔گرفتار ملزم سے گیارہ موٹرسائیکل ،ناجائز اسلحہ اور موبائل فونز کل مالیتی 9 لاکھ روپے برآمد کئے گئے ہیں ملزم جسمانی ریمانڈ پر ہے اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ پریس کانفرنس کے موقع پرشہریوں محمداعجازاور زین العابدین نے پولیس کی کاروائی کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  ملزم کو ہم نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیاہے پول کھولنے والے شہریوں کو پولیس کی مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دے کرخاموش کرادیا بعدازاں انہی شہریوں نے دھمکیوں کے بعد ڈی ایس پی او ایس ایچ اور کوپھول پہنادیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker