
اسلام آبادپاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کی کابینہ ختم ہو چکی ہے ،سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس اقتدار میں رہنے کا اب کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں ۔اپنے جاری کردہ بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس اقتدار میں رہنے کا قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔
شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان کے اپنے اسمبلی ممبران بھی ان پر عدم اعتماد کر چکے ہیں، بطور وزیراعظم عمران خان کا ہر فیصلہ اور حکم غیر قانونی ہے۔ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ ختم ہو چکی ہے، وزیراعظم ،وفاقی وزیر داخلہ سمیت وزرا اور معاونین کے نام ای سی ایل میں ڈالے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریسی عمران خان کے احکامات پر عمل نہ کرے، کٹھ پتلی آمر بن رہے تھے اس لیئے جمہوریت کے انتقام کا نشانہ بنے۔