پاکستانسندھ

ایم کیو ایم کا جنرل ورکرز اجلاس (آج)20مارچ کو طلب

کراچی(آئی پی ایس)ایم کیو ایم حکومت کا ساتھ دے گی یا اپوزیشن کا؟ جنرل ورکرزکا اہم اجلاس (آج)20مارچ کو طلب کر لیاگیا۔ ایم کیوایم پاکستان امین الحق نے بتایا کہ جنرل ورکرز اجلاس 20 مارچ کو بلایا گیاہے، کارکنوں کی رائے لیں گے اور اس پر رابطہ کمیٹی فیصلہ کرے گی۔ چاہتے ہیں اختیارات نچلی سطح پر منتقل کیئے جائیں، سیاسی جماعتیں ایم کیوایم کی تجویز پر سنجیدہ ہیں۔

 

انہوں نے کہا پارلیمنٹ کی بالادستی رہنی اوراسکو مدت پوری کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ مڈٹرم الیکشن ہوں ، ضمنی الیکشن یا 2023 میں ،ایم کیوایم ہمیشہ تیار ہے۔ ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنا مسائل کا حل نہیں ۔ احتجاج کرنا سب کا بنیادی جمہوری حق ہے۔ سب آئین و قانون کے دائرے میں احتجاج ریکارڈ کراتے ہیں تو ٹھیک ہے، توڑ پھوڑ غیرجمہوری عمل ہے اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker