اہم خبریںگلگت بلتستان

پی ٹی آئی کارکنان 27 مارچ کے جلسے کیلئے تیار ہوجائیں، وزیراعلی خالد خورشید

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی زیر صدارت 27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس!مشاورتی اجلاس میں صوبائی وزرا، پارلیمانی سیکریٹری، ممبرگلگت بلتستان کونسل، معاون خصوصی اور کواڈنیٹرز کی شرکت۔ اس موقع پر وزیراعلی نے کہا کہ27مارچ کو ڈی چوک اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی کال پر ایک تاریخی اور فیصلہ کن عوامی جلسہ ہونے جارہا ہے۔ جس میں پاکستان کی عوام وزیر اعظم عمران خان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریگی۔ وزیراعلی نے کہا اس عظیم جلسے میں گلگت بلتستان سے بھی عوام بہت بڑی تعداد میں شریک ہونگے۔

یہ جلسہ کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ ملکی خودمختاری اور آزادی کیلئے انتہائی اہم ہے۔ اور اس حوالے سے قومی جذبہ رکھنے والے ہر باشعور شہری کا جلسہ ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران پورے ملک و قوم کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ جس ملک کے بنانے میں لاکھوں جانیں قربان ہوئیں اور جس کی تحفظ کیلئے ہزاروں نوجوانوں نے اپنے خون کا نذانہ پیش کیا۔ اس عظیم جلسے میں گلگت بلتستان کے لوگ شریک ہوکر ملک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور اندرونی و بیرونی ملک دشمن قوتوں کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر لڑنے کے عزم کا اعادہ کریں گے اور یہ واضع پیغام دینگے کہ ملک کی آزادی اور خودمختاری پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا وزیراعظم عمران خان پوری دنیا میں امت مسلمہ کے سفیر بن کرابھر ے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی دانشمندانہ حکمت عملی کی وجہ سے آج دنیا اسلامو فوبیہ کے بڑھتے ہوئے رجحان اور اس کے اثرات کی سنگینی کو تسلیم کررہی ہے۔ حالیہ دنوں میں اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیہ کے خلاف قرار داد کی منظوری اسکا عملی ثبوت ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ پختہ یقین ہے کہ اللہ تعالی کی مدد اور قوم کی حمایت سے وزیراعظم عمران خان حزب اختلاف کے کرپٹ ٹولے کو عبرت ناک شکست دینگے۔ وزیراعلی نے کہا 27مارچ کے جلسے میں شرکت کیلئے گلگت بلتستان کی عوام بلخصوص پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان و ووٹرز پرجوش ہیں اور بڑی تعداد میں شرکت کیلئے تیار ہیں۔ انشا اللہ گلگت بلتستان سے عوام کی بہت بڑی تعداد منظم انداز میں جلسے میں شریک ہوکرکے وزیر اعظم عمران خان پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرینگے۔ وزیراعلی خالد خورشید نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے تمام کارکنان جلسے میں شرکت کے لئے تیار ہوجائیں۔ وزیراعلی نے اہم پیغام دیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور خطے کے تمام محب وطن شہری 27 مارچ کے اس عظیم و تاریخی جلسے میں شرکت کرکے قوم کی بقا کی جنگ میں شامل ہوں۔

اور اس اہم و فیصلہ کن موڑ پر مملکت خداداد پاکستان، سبز ہلالی پرچم اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوجائیں۔اجلاس میں وزیراعلی گلگت بلتستان نے ذمہ داران کو جلسے میں شرکت کے لئے تمام تر تیاریاں اور انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوامی امنگوں کے عین مطابق جلسے میں بھرپور شرکت کی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker