اہم خبریںپاکستان

آرٹیکل 63 اے کی تشریح ،حکومت نے کام شروع کر دیا

اسلام آباد:اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس دائر کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ ریفرنس دائر کرکے سپریم کورٹ سے ہارس ٹریڈنگ اور پارٹی سے منحرف ارکان اسمبلی سے متعلق رائے لی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ریفرنس تیار ہونے پر سپریم کورٹ میں دائر کرے گی۔اٹارنی جنرل نے یہ بھی کہا کہ آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ سے رائے لی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker