
اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پارٹی کے منحرف اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کر نے کا فیصلہ کیا ہے،
،جمعہ کو اسلام آباد میںوزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سندھ ہائوس میں موجود منحرف اراکین کو شو کاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیرصاحب پگاڑا نے حکومت کی سپورٹ کا واضح اعلان کیا ہے، جی ڈی اے ہمارے ساتھ ہے ، ہماری سیاست نہیں کہ کسی ممبر کو جا کر ڈرایا جائے، ایک سے زائد ممبران نے رابطے بھی کیے ہیں۔ مسلم لیگ کے مارچ میں جتنے بندے آنے ہیں ان کیلئے کھانے کا بندوبست کرنا مشکل نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنرراج کا ارادہ تھا نا ہے، سندھ میں گورنرراج کی ضرورت ہی نہیں، ماضی کے تجربات کا جائزہ لیا، بلاول بھٹو، وزیراطلاعات سندھ سعید غنی پریشان نہ ہوں۔ یہ کہنا لوگوں کوجانے نہیں دیں گے محض پروپیگنڈا ہے۔ ہم عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے، جمہوری اندازمیں عدم اعتماد کوشکست دیں گے۔
وائس چیئر مین پی ٹی آئی نے نرم لہجہ اپناتے ہوئے اراکین سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایم این ایز جو مختلف جگہوں پر ہیں،ان میں کچھ سندھ ہائوس میں بھی ہیں، ہمارے ایم این ایز سمجھدار لوگ ہیں، سیاسی لوگ ہیں، ہمارے ایم این ایز جانتے ہیں قانون کیا کہتا ہے، آئین کیا کہتا ہے، ہمارے لوگ اگر ٹھنڈے دل سے ازسرنو جائزہ لیں تو شکوے دور ہوسکتے ہیں
، کسی مخالف کی گود میں بیٹھ کر آپ اپنا مستقبل نہیں سنبھال سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحادیوں کے چھوڑنے کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں، تسلسل سے کہہ رہا ہوں ہمارے اتحادی ہمارا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ہم آج بھی اتحادیوں کوعزت دے رہے ہیں