اہم خبریںپاکستانتجارت

حالیہ ہفتے 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وفاقی ادارہ شماریات

اسلام آباد(آئی پی ایس ) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 37فیصد کی کمی واقع ہوئی تاہم سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی15 اعشاریہ12 فیصد ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حساس اشاریہ(ایس پی آئی)کے حوالہ سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے29 اشیائے ضروریہ مہنگی اور 9 سستی ہوئیں جبکہ 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا کہ 17 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں استعمال کی ضروری اشیا کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 1.37 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹماٹرکی قیمت میں 12 اعشاریہ04 فیصد، چکن 8 اعشاریہ39 فیصد، لہسن 2 اعشاریہ04 فیصد، چینی 0 اعشاریہ49 فیصد، آلو0 اعشاریہ41 فیصد، دال چنا0 اعشاریہ31فیصد اوردال ماش کی قیمت میں 0 اعشاریہ14 فیصد کی کمی جبکہ سب سے کم آمدنی رکھنے والے گروپ کے لیے بجلی کی قیمت میں 9 اعشاریہ81فیصد اورایل پی جی کی قیمت میں 1 اعشاریہ58 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

محکمہ ادارہ شماریات کے مطابق 17 مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 12 اعشاریہ04 فیصد، چکن 8 اعشاریہ39 فیصد، لہسن 2 اعشاریہ04 فیصد، چینی 0 اعشاریہ49 فیصد، آلو0 اعشاریہ41 فیصد، دال چنا0 اعشاریہ31 فیصد اوردال ماش کی قیمت میں 0 اعشاریہ14 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker