اہم خبریںپاکستان

آرٹیکل 63اے کی تشریح،اسد عمر کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے بڑوں کی بیٹھک

اسلام آباد :آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اعلی سطحی اجلاس،

جمعہ کو ہونے والے اجلاس کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسدعمر نے کی،اجلاس میںدستور کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح اور پارٹی کے لائحہ عمل کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا گیا ،

اجلاس میںمرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی، مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان شریک ہوئے، منتظم مرکزی سیکرٹریٹ زاہد حسین کاظمی اور مرکزی لیگل کمیٹی کی کنویئنر نیہا وسیم بھی اجلاس میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker